حیدرآباد۔13۔فروری(اعتماد نیوز) ریاستی کانگریس امور کے انچارج ڈگ وجئے
سنگھ نے آج پارلیمنٹ میں پیش آئے صورت حال پر اپنا شدید رد عمل ظاہر کرتے
ہوئے کہا کہ آج پارلیمنٹ کی تاریخ
میں سب سے بد ترین دن ہے۔ انہوں نے کہا
کہ اس صورت حال کے ذمہ دار ارکان کے خلاف سخت کاروائی کی جانی چاہئے۔ انہوں
نے آج کریم نگر کے رکن پارلیمنٹ پونم پربھاکر کی ہسپتال پہونچ کر عیادت
کی۔